تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 9 August 2022

عمران خان، پی ٹی آئی اور ہم افواج کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان، پاکستان تحریک انصاف اور ہم افواج کے ساتھ ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن اور ہمارا فخر ہیں، فوج کے خلاف پروپیگنڈا ملک دشمن ہی کر سکتا ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ فوج کے خلاف بات کرنے والا ملک دشمن ہے، کسی بھی شکل میں افواج پاکستان کے خلاف بات نہیں کر سکتے، مسلم لیگ (ن) والے غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو فوج کا نام بدنام کر کے سیاسی مقاصد حاصل کرنے نہیں دیں گے، مسلم لیگ (ن) میڈیا سیل سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jSeLRTb
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو