تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 7 August 2022

روس کا یوکرینی جوہری پلانٹ پر حملہ

یوکرین نے نیوکلیئرپاور پلانٹ پر حملے کے نتیجے میں روس پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یوکرین کی سرکاری نیوکلیئر پاور کمپنی Energoatom کا کہنا ہے کہ ایک کارکن اس وقت زخمی ہوا جب روسی فورسز نے Zaporizhzhia نیوکلیئر پاور پلانٹ پر دوبارہ گولہ باری کی۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی IAEA کے سربراہ نے Zaporizhzhia جوہری تنصیب پر گولہ باری کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے جوہری پلانٹ پر گولہ باری کے بعد سخت بین الاقوامی ردعمل کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ زاپوریزہیا جوہری پاور پلانٹ پر گولہ باری کے بعد روسی "ایٹمی دہشت گردی” پر ایک بھرپور بین الاقوامی ردعمل دیا جائے۔

یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل کے ساتھ فون کال کے دوران زیلنسکی نے روسی جوہری صنعت اور جوہری ایندھن پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی گولہ باری سے نیوکلیئر پلانٹ پر کارکن زخمی ہوا ہے۔ Zaporizhzhia پلانٹ پر روسی افواج نے جنگ کے ابتدائی مرحلے میں قبضہ کر لیا تھا لیکن اب بھی اسے یوکرین کے تکنیکی ماہرین چلا رہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/P6XAciG
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو