راولپنڈی: عالمی رہنماوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کرکے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں قیمتی جانوں کے المناک نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے ٹیلی فون کیا۔
چیف آف جنرل اسٹاف نے لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں قیمتی جانوں کے المناک نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
The post ہیلی کاپٹر حادثہ؛ عالمی رہنماؤں کی آرمی چیف سے واقعے پر اظہارِ افسوس appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2356765/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box