تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 10 August 2022

جنگ زدہ یوکرین میں ہنستے ہوئے تصویر بنوانا جرمن وزیر کو مہنگا پڑگیا

جرمنی کی وزیر داخلہ نینسی فیزر کی جنگ زدہ یوکرین میں ہنستے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر پر مینا نامی صارف نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وزیر داخلہ نینسی فیزر اور وزیر برائے مزدور ہیوبرٹس ہیل یوکرین کے دارالحکومت کے میئر سے ملاقات کر رہے ہیں۔

تصویر میں موجود افراد کے ہاتھوں میں شراب کے گلاس دیکھے جا سکتے ہیں۔ مذکورہ ٹوئٹر صارف نے سوال اٹھایا کہ اس جنگ زدہ علاقے میں آپ لوگ کیا پی رہے ہیں؟ کیا یہ یوکرین کے ساتھ یکجہتی ہے؟

ایک نیوز چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران جب نینسی فیزر سے اس تصور سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: ’مجھے اس طرح کی تصور بنوانے پر افسوس ہے، یہ یقینی طور پر نامناسب تھا‘۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6Qq9s3D
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو