کچھ جانور نایاب ہوتے ہیں جن کی قیمت لاکھوں روپوں میں ہوتی ہے اور انہیں صاحب حیثیت افراد ہی خرید سکتے ہیں۔
مغربی افریقہ کے ملک سینیگال میں پایا جانے والا لادوم بھیڑ جسے مقامی طور پر ’کنگ آف شیپ‘ کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی قیمت بہت زیادہ ہے جو 85 ہزار ڈالرز سے بھی زائد ہوسکتی ہے اتنی رقم میں لگژری کار بھی مل جاتی ہے۔
لادوم نسل کا یہ بھیڑ سینیگال میں حیرت انگیز طور پر کافی مشہور ہے اور وہاں کے متمول خاندان اور افزائش نسل کرنے والے اس پر کافی رقم خرچ کرتے ہیں۔
اس کے باوجود اسے رکھنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ ایک ایسے ملک میں جہاں 40 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے رہتی ہو، وہاں بعض افراد ایک بھیڑ رکھنے کے لیے بھی ہزاروں ڈالرز خرچ کرتے ہیں۔
بھیڑ کی یہ نایاب نسل دراصل ماریطانیہ کے توابیر اور مالی کی بالی نسل کے ملاپ سے تیار کی گئی اور ایسا پہلی بار سینیگال کے صدر مقام ڈاکار سے باہر 1970 کے عشرے کے اوائل میں کیا گیا۔
تنومند اور بڑے جثے کے حامل ان بھیڑوں کی کھال نرم و شفاف اور سینگ گھومی ہوئی ہوتی ہے، جبکہ ان کی اونچائی ایک اعشاریہ دو میٹرز اور وزن 175 کلوگرام تک ہوتا ہے جبکہ ان کا گوشت نہایت ہی لذیذ بتایا جاتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KJ5IWPm
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box