اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ہالا کی بہن مریم نے والد کو ان کی ناانصافی یاد دلادی۔
ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید (حمزہ)، ہانیہ عامر (ہالا)، صبا حمید (شاہجہاں)، وسیم عباس، زویا ناصر، عمر شہزاد (خرم)، حرا خان (رومی)، ثمینہ احمد (ہالا کی دادی)، علی خان (ہالا کے والد) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔
گزشتہ 31ویں قسط میں دکھایا گیا کہ ’ہالا کی بہن مریم کہتی ہیں ڈیڈ آپ نے ہالا کے ساتھ اچھا نہیں کیا۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’ہمارے لیے آپ دنیا کے اچھے والد ہیں اگر یہی سوال ہالا سے پوچھا جائے آپ اس کے ساتھ ایسا کیسا کرسکتے ہیں ہم وہاں لندن میں اچھی زندگی گزارتے رہے لیکن ہالا یہاں پر کیسے رہی اس کے ساتھ ایسا کیوں کیا گیا۔‘
’مریم کہتی ہیں کہ ہالا بھی آپ کی بیٹی ہے آپ جائیں اور پوچھیں اپنے بھائی سے ہالا کے ساتھ گھر میں ایسا کیوں ہوتا آرہا ہے۔‘
ایک سین میں دکھایا گیا کہ ہالا کے والد شاہجہاں کی ہالا سے متعلق کہی گئی باتیں سوچ کر افسردہ ہوجاتے ہیں۔
کیا ہالا اور حمزہ کے درمیان ناراضگی دور ہوجائے گی یا پھر ہالا کے والد انہیں لے جائیں گے، یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ دیکھنا نہ بھولیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/M8DNI9l
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box