تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 7 August 2022

پاکستان ٹیم کا پریکٹس میچ پھر ملتوی

قومی کرکٹ ٹیم کا پاکستان شاہینز کے خلاف پریکٹس میچ ایک بار پھر ملتوی ہو گیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین پریکٹس میچز اب 10 اور 11 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ یہ دونوں میچز ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

قومی اسکواڈ اب کل دوپہر 2 سے 6:30 بجے تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کرے گا جب کہ 9 اگست کو کیمپ میں کوئی کرکٹ سرگرمی نہیں ہوگی۔

قومی اسکواڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب لاہور سے روٹرڈیم روانہ ہوگا۔

اعلان کردہ 12 کھلاڑی:

سعود شکیل (کپتان)، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، زاہد محمود، کامران غلام، عبدالواحد بنگلزئی، قاسم اکرم، میر حمزہ، عباس آفریدی، ارشد اقبال، ابرار احمد، فیصل اکرم۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز آمنے سامنے آئیں گے، تاہم یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، دونوں اسکواڈز کو مدمقابل لانے کا مقصد سیریز کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان شاہینز میں شامل بیک اپ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کرنا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9W2NXCz
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو