واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے ریاست نیو میکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت چار ایشیائی نژاد مسلمانوں کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست نیو میکسیکو کے شہر البیکرکی میں گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 مسلمانوں کے قتل پر رنج اور غم میں مبتلا ہوں اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
جوبائیڈن نے کہا کہ اگرچہ مسلمانوں کے قتل کے واقعات کی مکمل تحقیقات کا انتظار کر رہے ہیں مگر میری دعائیں متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہیں، میری انتظامیہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے، نفرت انگیز حملوں کی امریکا میں کوئی جگہ نہیں۔
I am angered and saddened by the horrific killings of four Muslim men in Albuquerque. While we await a full investigation, my prayers are with the victims’ families, and my Administration stands strongly with the Muslim community.
These hateful attacks have no place in America.
— President Biden (@POTUS) August 7, 2022
دوسری جانب نیو میکسیکو پولیس نے قاتل کی تلاش کیلئے عوام سے مدد کی درخواست کی ہے۔
امریکا: مختلف واقعات میں پاکستانیوں سمیت 4 مسلمان قتل
خیال رہے کہ ریاست نیو میکسیکو میں گزشتہ نو ماہ کے دوران یکے بعد دیگرے 4 قتل کے واقعات پیش آچکے ہیں جبکہ تین گزشتہ کچھ دنوں کے درمیان پیش آئے ہیں، جس سے مسلمانوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
فائرنگ کا حالیہ واقعہ جمعہ کی شب نیو میکسیکو کے شہر الیبکر میں پیش آیا ہے جہاں افغان مہاجر نعیم حسین کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔
اس سے قبل فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 27 سالہ محمد افضال حسین اور 41 سالہ آفتاب حسین کو قتل کر دیا گیا تھا، دونوں کا تعلق پاکستان سے تھا اور ایک ہی مسجد میں عبادت کے لیے جایا کرتے تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GWkc98J
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box