تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 9 August 2022

اسد قیصر کا ایف آئی اے نوٹس عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے لیے بھیجا گیا نوٹس عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسد قیصر کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 11 اگست کو ایف آئی اے طلب کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما طلبی کے نوٹس کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ اس متعلق صبح 10 بجے پٹیشن دائر کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایک اور پی ٹی آئی رہنما ایف آئی اے طلب

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو 6 اگست کو نوٹس جاری کرنے کی خبر آئی تھی تاہم انہوں نے تردید کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے تاحال کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، ایف آئی اے نے جہاں طلب کیا حاضر ہو جاؤں گا۔

اسد قیصر نے کہا تھا کہ تمام امور قانونی طور پر نمٹائے، کسی پریشانی کا سامنا نہیں، تنظیمی اسٹرکچر کیلئے آنیوالے فنڈ سے دفتر کا کرایہ اور ملازمین کی تنخواہ اداکرتے تھے، دفتر میں 3ملازم تھے، جن کی تنخواہیں چیک کے ذریعے ادا کرتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے جب طلب کیا ضرور جاؤں گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gPNmJUv
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو