تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 9 August 2022

عمران خان جنگ اور جہاد کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے،صوبائی وزیراطلاعات

 کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان جنگ اور جہاد کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ ان کی جنگ و جہاد اقتدار کی ہوس پوری کرنے کے لئے ہے،ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے عمران خان اور ان کے حواریوں کا ایجنڈا پاکستان کے خلاف ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری ملک کے اہم اداروں کے خلاف دن رات گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں ۔ دراصل عمران خان فارن فنڈنگ کیس سے بچنے اور اس سے دھیان ہٹانے کے لیے بے ہودہ اور ناقابل برداشت حرکتیں کر رہے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ملک کا ہر ادارہ اور اس کا سربراہ ان کا غلام بن کر رہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ شہباز گل نے جو کچھ ٹی وی پر بیٹھ کر کہا ہے عمران خان کے کہنے پر کہا ہے،  شہباز گل عمران خان کی مرضی کے بغیر اس طرح کی گھناؤنی سازش نہیں کر سکتا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ  پاکستان کی 22 کروڑ عوام ملک کی جمہوریت اور اپنے تمام اداروں کے  ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، عمران خان جمہوریت اور اداروں کے خلاف سازشیں بند کر دیں ورنہ عوام عمران خان کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

The post عمران خان جنگ اور جہاد کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے،صوبائی وزیراطلاعات appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2358022/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو