تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 21 September 2022

’ کراچی میں موبائل اسنیچنگ میں 15 فیصد اضافہ ہوا‘

ڈی آئی جی سی آئی اےکریم خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں سال موبائل اسنیچنگ میں15فیصداضافہ ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوسائٹی میں کرائم بھی ہوتا ہے کرمنل جسٹس سسٹم بھی ہوتا ہے رواں سال موبائل ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہواہے لیکن اغوابرائےتاوان اور بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے رواں سال بھتےکےکیسزبھی انتہائی کم ہیں۔

ڈی آئی جی سی آئی اے نے کہا کہ کرائم روکنے کیلئے وسائل لگاتے ہیں تو جرائم کم ہو جاتےہیں، جرائم جوبڑھ رہے ہیں یقیناً اس پر تشویش جائز ہے انویسٹی گیشن سےمتعلق ہم پوری کوشش کررہےہیں ہم نےایک شاہین فورس بنائی ہے جس میں300رائیڈرزہیں شاہین فورس ہاٹ اسپاٹ زون میں رائیڈنگ کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگست میں 738، رواں ماہ 528 لوگوں کو گرفتار کیا گیا جو پکڑے گئے ان میں کچھ ساؤتھ پنجاب، کچھ بلوچستان اورکچھ مقامی گروپ ہیں جرائم میں ملوث لوگوں کی ضمانتیں ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انویسٹی گیشن ٹولزکوہم مضبوط کرنےکی کوشش کی ہے آئی اوز کیلئے ہم نےایک اسمارٹ ایپ متعارف کرائی ہے آئی اوز کو ریسورس دے رہے ہیں تاکہ جرائم کو قابو کیا جاسکے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9rkjuqG
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو