تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 21 September 2022

پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے یو اے ای سب سے آگے

اسلام آباد: پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دوست اور برادر ممالک پیش پیش ہیں، متحدہ عرب امارات ان میں سب سے آگے رہا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 15 ممالک اور 3 عالمی تنظیموں سے 119 امدادی طیارے پاکستان پہنچے۔

ان ممالک میں متحدہ عرب امارات، امریکا، ترکیہ، چین، قطر، عمان، سعودی عرب، ازبکستان، فرانس، ترکمانستان، اردن، نیپال، برطانیہ، روس اور یونان شامل ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق عالمی تنظیموں میں یونیسف، اقوام متحدہ کا ادارہ مہاجرین اور عالمی ادارہ خوراک شامل ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای نے سب سے زیادہ 41 امدادی طیارے راولپنڈی، کراچی، اور لاہور بھیجے، امریکا نے سیلاب متاثرین کے لیے 21 امدادی طیارے سکھر، کراچی، راولپنڈی بھیجے، جب کہ ترکیہ نے 13 امدادی طیارے کراچی اور راولپنڈی بھیجے۔

چین اور قطر سے 4،4 امدادی طیارے پاکستان آئے، عمان سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد لے کر 6 طیارے پاکستان پہنچے، سعودی عرب سے متاثرین کے لیے 3 امدادی طیارے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

ازبکستان، فرانس، ترکمانستان، اردن، نیپال، برطانیہ، روس اور یونان سے ایک، ایک امدادی طیارہ پاکستان پہنچا، جب کہ یونیسف نے 3، اقوام متحدہ ادارہ مہاجرین نے 13، اور عالمی ادارہ خوراک نے 3 طیارے بھیجے۔

ترکیہ، تاجکستان، اور عمان نے زمینی، بحری راستے سے بھی امداد پاکستان بھیجی، ترکیہ سے ہلال احمر نے امدادی سامان کے 2 ٹرک، 2 ٹرینیں پاکستان بھیجیں، تاجکستان نے 87 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ پاکستان بھیجا، جب کہ عمان سے حال ہی میں ایک بحری جہاز امداد لے کر کراچی میں لنگر انداز ہوا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qFKyDir
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو