کانگو : براعظم افریقہ کے ملک یوگنڈا میں دو فوجی ہیلی کاپٹروں کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار 22 فوجی لقمہ اجل بن گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک یوگینڈا کے 2 ہیلی کاپٹرز کانگو میں گر کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں22 فوجی اہلکار مارے گئے۔
اس حوالے سے جمہوریہ کانگو کی مسلح افواج کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوگنڈا کی فوج کے دو فوجی ہیلی کاپٹرز منگل کے روز گر کر تباہ ہوئے ہیں۔
کنساشا سے عرب میڈیا کے مطابق یوگینڈا نے کانگو میں باغی ملیشیاء کی سرکوبی کیلئے فوج بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں فوجی ہیلی کاپٹر کانگو کے شورش زدہ علاقے میں حادثے کا شکار ہوئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹروں کے تباہ ہونے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Xj2D1Yd
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box