تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 28 September 2022

بھارت: بپن راوت کی ہلاکت کے 9 ماہ بعد انیل چوہان نئے چیف مقرر

نئی دہلی: بھارت میں جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے 9 ماہ بعد نئے نیا چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا انتخاب کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان کی بطور چیف آف ڈیفنس اسٹاف تعیناتی کا فیصلہ کرلیا۔ 61 سالہ انیل چوہان مئی 2021 میں ایسٹرن کمانڈ چیف کے طور پر ریٹائر ہوئے اور قومی سلامتی کونسل کے ملٹری ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ریٹائرڈ افسر کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا۔ تقرری کے لیے حکومت نے 7 جون کو تینوں دفاعی فورسز کے قوانین میں ترمیم کے لیے گزٹ نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

ترمیم کے مطابق حکومت چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے ان ناموں پر بھی غور کر سکتی ہے جو لیفٹیننٹ جنرل کے مساوی یا اس عہدے سے ریٹائرڈ ہو چکے ہوں۔

واضح رہے کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف سب سے بڑا فوجی عہدہ ہے۔ مودی سرکاری نے 2020 میں بپن راوت کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں پہلی بار اس عہدے پر تعینات کیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6wUKjWL
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو