وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس کا دو ن نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، حکومت نے ریکوڈک منصوبے پر سپریم کورٹ سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا جس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے ریکوڈک منصوبے پر سپریم کورٹ سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے، صدارتی ریفرنس بھیجنے کے لیے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائیگی، اس حوالے سے وفاقی کابینہ کو وزارت قانون اور انصاف نے سمری بھجوائی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں توانائی بحران پرقابو پانے اور مارکیٹوں کی بندش کے اوقات پر بھی غورہوگا جب کہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال بھی زیرغور آئے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آڈیو لیکس اور ہائی پاور کمیٹی کی تشکیل سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/WTtI4QS
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box