ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ کے اختتام پر ’رومی‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ حرا خان نے ویڈیو شیئر کردی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا خان نے لکھا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ رومی جیسا چھوٹا سا کردار میری زندگی کو بدل دے گا۔
حرا خان نے کردار پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ کیا اور کہا کہ ’میرے ہمسفر‘ کو خاص طور پر سرحد پار ملنے والی تمام محبتوں پر میں ان کی مقروض ہوں۔
View this post on Instagram
انہوں نے ساتھی اداکاروں صبا حمید، وسیم عباس، عمر شہزاد، فرحان سعید، ہانیہ عامر، زویا ناصر کو مخاطب کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شاندار قرار دیا۔
حرا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آخری دن لکھا اور وہ مناظر شیئر کیے جس میں وہ ساتھی فنکاروں کے ساتھ ہنسی مذاق کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ میرے ہمسفر میں فرحان سعید اور ہانیہ عامر نے مرکزی کردار ادا کیا تھا مداحوں کی جانب سے دونوں کی اداکاری کی خوب تعریف کی گئی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/O3Trdmi
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box