وزیراعظم شہباز نے برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات کی اور ان سے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بکنگھم پیلس میں اسٹیٹ ریسپشن کے موقع پر برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سے ملاقات کی اور ان سے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا آنجہانی ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم دولت مشترکہ کے شہریوں کے لیے تحریک اور طاقت کا ذریعہ تھیں اور ان کے پاکستان کے دو دوروں کی اچھی یادیں ہیں، شاہی خاندان اور پاکستان کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیرمعمولی سیلابی صورتحال پر برطانیہ کی جانب سے مدد پر شکر گزار ہیں اور امید ظاہر کی کہ کنگ چارلس دولت مشترکہ ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط بنائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vgJziCu
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box