پشاور سے دبئی جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کے دوران مسافر نے ہنگامہ آرائی اور عجیب حرکتیں شروع کر دیں جبکہ جہاز کی کھڑکی کو لات مار کر نقصان پہنچا دیا۔
ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 283 پشاور سے دبئی جا رہی تھی، دوران پرواز مسافر نے لات مار کر جہاز کی کھڑکی کو نقصان پہنچایا، مسافر پہلے سیٹوں کو مکے اور لاتیں مارتا رہا اور پھر فرش پر لیٹ گیا۔
مسافر نے فضائی عملے کے سمجھانے کی کوشش پر عملے پر بھی حملہ کر دیا۔ ایوی ایشن قانون کے مطابق سیٹ پر مسافر کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے گئے۔ طیارے کے کپتان نے دبئی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے سکیورٹی کو طلب کیا۔
پی آئی اے حکام کے مطابق دبئی ایئرپورٹ پر مسافر کو سکیورٹی حکام نے حراست میں لے لیا، واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا، مسافر کو اسی پرواز سے ڈی پورٹ کر دیا گیا، مسافر کو پی آئی اے بلیک لسٹ کر دیا گیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nIL5VaJ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box