لاہور میں کھیلے گئے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی۔
میچ کی خاص بات ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والے عامر جمال کا آخری اوورز میں 15 رنز کا دفاع کرنا تھا۔
انگلینڈ کو جیت کے لئے آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے جبکہ کریز پر دھواں دھار نصف سینچری اسکور کرنے والے انگلش کپتان معین علی موجود تھے لیکن نوجوان آل راؤنڈر نے 15 رنز نہیں بنے دیے اور پاکستان نے میچ 6 رنز سے جیت لیا۔
رضوان نے بھی شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 63 رنز کی اننگز کھیلی اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Pakistan are 66-3 at the halfway stage of the innings.#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/Asg8CBVU4R
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 28, 2022
اس اننگز کے ساتھ ہی وکٹ کیپر بیٹر دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیاد رنز بنانے والے پلیئر بن گئے۔
محمد رضوان پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کی اب تک پانچ اننگز میں 315 رنز بناچکے ہیں وہ دو طرفہ سیریز میں تین سو رنز کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر ہیں۔
ان کی پانچ اننگز میں چار نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
Rizwan top-scores with 63 as we make 145 in the first innings #PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/QdD52WxdCs
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 28, 2022
اس سے قبل بابر اعظم نے 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف چار اننگز میں 210 رنز بنائے تھے۔
سربیا کے لیزل ڈنبر نے بلغاریہ کے خلاف چار اننگز میں 284 رنز اسکور کیے تھے جبکہ جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 اننگز میں 255 رنز بنائے تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Wq6PQXK
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box