تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 28 September 2022

انگلش کپتان نے پاکستان سے شکست کی وجہ بتا دی

پاکستان کے دورے پر آئی انگلینڈ ٹیم کے کپتان معین علی نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں لگاتار دو شکستوں کی وجہ بیٹنگ میں ناکامی کو قرار دیا ہے۔

لاہور میں میچ کے اختتام کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہماری آخری دو میچوں میں بیٹنگ پرفارمنس اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

معین علی نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک زبردست کھلاڑی ہے جب کہ ڈیبیو میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہوں نے عامر جمال کی مدح سرائی بھی کی اور کہا کہ عامر جمال کا یہ ڈیبیو میچ تھا لیکن وہ نروس نہیں تھا۔

انگلش کپتان نے مزید کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پاکستانی پلیئر شارٹ بال سے گھبرائیں گے جب کہ ہم جوز بٹلر کو کھلانے کا رسک نہیں لینا چاہ رہے۔

معین علی نے کہا کہ سیریز کے اگلے دونوں میچ ہم سیمی فائنل اور فائنل سمجھ کر کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب لاہور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے کر 7 میچوں میں 3 دو کی برتری حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: عامر جمال نے انگلینڈ سے یقینی فتح چھین لی

میچ میں جہاں محمد رضوان نے شاندار سنچری اسکور کی وہیں اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے عامر جمال نے اپنے آخری اوور میں انگلینڈ کو فتح کے لیے درکار 15 رنز کا کامیابی سے دفاع کرکے شائقین اور ماہرین کرکٹ سے داد سمیٹی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tYdlb1W
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو