کراچی میں نئے نوسرباز گروہ کا انکشاف ہوا ہے اور اس سلسلے میں انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے ویڈیو بیان جاری کر دیا۔
انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ نوسرباز گروہ فون پر کسی قریبی رشتہ دار کو پولیس کی جانب سے اٹھانے کی اطلاع دیتا ہے، رہائی کے عوض بھاری رقم طلب کی جاتی ہے، مغوی جو ملزمان کا ہی ساتھی ہوتا ہے، رونے کے انداز میں مدد طلب کرتا ہے۔
راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کو شکایات موصول ہوئی ہیں اور شہری اس گروہ کا نشانہ بنے ہیں، گروہ کسی رشتہ دار سے متعلق فون کر کے بتاتا ہے کہ وہ کسی لڑکی کے ساتھ پکڑا گیا ہے، اس دوران کالر اپنے ہی ایک ساتھی سے بات بھی کرواتا ہے۔
انچارج سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ رونے کی وجہ سے آواز سمجھنے کا موقع نہیں ملتا، اس معاملے میں شہری جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں، شہری اپنے متعلقہ رشتہ دار کو فون کر کے تصدیق کریں، سی ٹی ڈی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، شہری بھی احتیاط کا مظاہرہ کریں۔
پاکستان میں شہریوں سے فراڈ کا نیا طریقہ زور پکڑنے لگا ، اس فراڈ سے کیسے بچا جا سکتا ہے اور یہ فراڈ کیا کیسے جاتا ہے انچارج کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ راجہ عمر خطاب نے اپنا ویڈیو بیان جاری کر دیا تمام دوست ہر سطح پر اس ویڈیو بیان کو شیئر کریں تاکہ اس طریقہ واردات سے محفوظ رہ سکیں pic.twitter.com/1o9yssXEZH
— Nazir Shah (@SsyedHhussain) September 18, 2022
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kUlHK0y
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box