تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 27 September 2022

سانولی رنگت کے طعنوں سے تنگ آکر بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا

درگ: بھارت میں 30 سالہ خاتون نے سانولی رنگت کے طعنوں سے دل برداشتہ ہو کر اپنے شوہر کو کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست چھتیس گڑھ کے شہر درگ میں پیش آیا جہاں سنگیتا نامی خاتون نے اپنے شوہر اننت کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے اننت کو کلہاڑی کے وار کر کے خون میں لت پت کیا، گہری چوٹیں آنے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا کہ اننت گھر میں سنگیتا کو اکثر ’کالی‘ اور ’بدصورت‘ کہہ کر مخاطب کرتا تھا۔ دونوں کی اس بات پر ماضی میں بھی لڑائیاں ہوئی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سنگیتا نے شوہر کے طعنوں سے تنگ آکر کلہاڑی اُٹھا لی، ملزمہ نے مقتول کے جسم کے ٹکڑے کیے، اگلی صبح علاقہ مکینوں کو بتایا کہ رات کو کوئی اس کے شوہر کو قتل کر کے فرار ہوگیا۔

بعد ازاں جب پولیس نے سنگیتا کو تفتیش کے لیے طلب کیا تو اس نے سچ اُگل دیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HqYgnj9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو