تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 27 September 2022

عثمان وزیر ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ جیتنے کے لیے پرجوش

ایشین باکسر عثمان وزیر ڈبلیو بی او ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ کے لیے آج رنگ میں اتریں گے۔

ایشین چیمپئن باکسر عثمان وزیر ڈبلیو بی او ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ کے لیے آج تھائی باکسر سے مقابلہ کریں گے، قومی باکسر کو ٹاپ رینک باکسر سمپوت سیسا کو زیر کرکے ٹائٹل اپنے نام کرنا ہوگا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی پاکستانی باکسر ورلڈ یوتھ ٹائٹل کے لئے فائٹ کرے گا۔ گلگت سے تعلق رکھنے والے قومی باکسر اپنی کامیابی کیلیے خاصے پراعتماد ہیں۔

آج ہونے والی فائٹ سے قبل عثمان وزیر اور حریف باکسر کا آفیشل ویٹ کیا گیا اور دونوں باکسرز نے اس موقع پر پوز بنائے۔

عثمان وزیر اس سے قبل پاکستان کے لیے اے بی ایف ایشین ٹائٹل اور ورلڈ باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔

فائٹ سے قبل قومی ہیرو کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی کی سب سے بڑی فائٹ کے لیے پرجوش ہوں اور باکسنگ میں ورلڈ ٹائٹل جیت کر ملک کا نام روشن کروں گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mMDlg8B
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو