ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کے بھائی فیصل خان نے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کی موت سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فیصل خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ سوشانت سنگھ نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے موت کے گھاٹ اتارا گیا، کچھ سچائیاں کبھی سامنے نہیں آتیں مگر میری خواہش ہے کہ سچ جلد سامنے آ جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ سوشانت کو قتل کیا گیا، اب یہ کیس دوبارہ کھلتا ہے یا نہیں مگر وقت سب کو بتائے گا۔
مزید پڑھیں: سوشانت سنگھ کی بہن نے مرحوم بھائی کا خواب پورا کردیا
ان کا کہنا تھا کہ کیس میں متعدد ایجنسیاں ملوث ہیں اور تحقیقات بھی جاری ہیں، میری دعا ہے کہ سچ نکل کر باہر آئے تاکہ سب کو معلوم ہو۔
خیال رہے کہ 14 جون 2020 کو سوشانت سنگھ ممبئی میں اپنے گھر میں پھانسی کی حالت میں مردہ پائے گئے۔ وہ کئی ماہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TszhlaW
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box