امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن میں بھارتی نژاد امریکیوں کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہندی زبان میں انتخابی نعرہ بلند کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں مڈ ٹرم الیکشن رواں سال نومبر میں ہوں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی نظریں اس وقت صرف انتخابات پر ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا جوبائیڈن کے بیٹے سے متعلق انکشاف
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے ہندی زبان میں نعرہ لگایا: ’بھارت اور امریکا سب سے اچھے دوست‘۔ انٹرویو کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
Former US President Donald Trump coins a new catchphrase in Hindi on the India-US relationship as he eyes the next presidential election. Watch this exclusive video on @IndiaToday and @aajtak @iamshalabhkumar pic.twitter.com/SG3FoHkSi8
— Sudhir Chaudhary (@sudhirchaudhary) September 10, 2022
مذکورہ نعرہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 میں ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی سے متاثر ہو کر لگایا ہے۔ 2016 میں انہوں نے ’اب کی بار ٹرمپ سرکار‘ کا نعرہ بُلند کیا تھا۔
سابق صدر کا حالیہ نعرہ امریکن بھارتی کمیونٹی کو اپنی طرف راغب اور ان کا قیمتی ووٹ حاصل کرنے کے لیے لگایا گیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hoNtUve
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box