تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 22 September 2022

’کنگ ہمیشہ کنگ ہوتا ہے دنیا بہت جلدی بھول جاتی ہے‘

دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ 200 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

میچ کے بعد بابر اعظم کی سنچری کی تعریف مداحوں‌ کے ساتھ ساتھ موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے کی جارہی ہے۔ شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’کنگ ہمیشہ کنگ ہوتا ہے اور بابر اعظم کنگ ہے دنیا بہت جلدی بھول جاتی ہے۔‘

نائب کپتان نے لکھا کہ ’محمد رضوان جیسا فائٹر میں نے نہیں دیکھا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ہم ہاریں گے بھی جیتیں گے بھی یہ گیم کا حصہ ہے، یہ ہے ہمارا پاکستان اور ہماری ٹیم۔‘

واضح رہے کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو سنچریاں بنانیوالے پہلے پاکستانی بن گئے۔

پاکستانی کپتان نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار سنچری بنائی اس سے قبل انہوں نے جنوبی افریقا کیخلاف 122 رنز کی اننگز 2021 میں کھیلی تھی۔

بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5uHO9pF
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو