تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 26 September 2022

مریم اورنگزیب واقعہ: ن لیگ کا ملوث افراد کو نشان عبرت بنانے کا اعلان

ن لیگ نے لندن میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ پیش آنے والے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ ن لیگ کی مریم اورنگزیب واقعے میں ملوث پاکستانیوں کیخلاف کارروائی سے متعلق مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ واقعےمیں ملوث پاکستانیوں کیخلاف مقدمےدرج کریں گے ہماری حکومت واقعے میں ملوث پاکستانیوں کےپاسپورٹ بھی ضبط کریگی۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعےمیں ملوث پاکستانی شہریوں کو عبرت کانشان بنائیں گے ہماری حکومت وکلاکیساتھ مشاورت کررہی ہے۔

سینٹرل لندن میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو اوورسیز پاکستانیوں نے گھیر لیا تھا۔

وزیر اطلاعات کو دیکھتے ہی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب آیا ہوا ہے اور آپ یہاں دورے کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم اورنگزیب احتجاج کے باوجود ہاتھ میں کین لیے اپنے موبائل فون میں مگن ہیں۔ انہوں نے احتجاج کرنے والوں کو نظر انداز کر دیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xpVMb95
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو