وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد امریکا سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات مریم اورنگزیب اور ملک احمد خان بھی لندن روانہ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے خطاب کیا تھا اور اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر سمیت پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے دنیا کو آگاہ کیا تھا۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ بھارت نے یکطرفہ اقدامات سے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ فوج تعینات کر رکھی ہے بھارت کشمیر میں مسلم اکثریت کو غیرقانونی طریقےسےاقلیت میں بدلنا چاہتاہے۔ امن کیلئے جموں و کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل ضروری ہے، 5 اگست 2019 کے اقدامات کو بھارت فوری طور پر واپس لے۔
یہ بھی پڑھیں: ’جنگ مسئلے کا حل نہیں، بھارت سے کشمیر پر بات کرنے کو تیار ہیں‘
شہباز شریف نے کہا تھا کہ دنیا سے جو کاربن فضا میں بھیجی جا رہی ہے پاکستان کا اس میں ایک فیصد حصہ بھی نہیں ہمیں پہلے بڑھتے درجہ حرارت اور اب سیلاب کی تباہی کا سامنا ہے ہم جن مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، اس کا سبب ہم نہیں ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HemRbdh
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box