تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 23 September 2022

بھنویں آپ کی شخصیت کی آئینہ دار ہیں، جانیے کیسے؟

اکثر لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ ہمارے چہرے کے خدوخال ہماری شخصیت کی خصوصیات کو بیان کرتے ہیں، جسے کسی حد تک صحیح بھی کہا جاسکتا ہے۔

اگر بقول شاعر آنکھیں دل کا دروازہ ہیں تو پھر بھنویں اس دروازے کی چوکھٹ کہلائیں، لیکن یہ صرف آنکھوں کی خوبصورت یہ نہیں بڑھاتیں بلکہ ان بھنوؤں سے آپ اپنی یا آس پاس موجود کسی بھی انسان کی شخصیت سے متعلق کچھ اہم باتیں جان سکتے ہیں۔

جی ہاں! آپ کی بھنویں آپ کی شخصیت کی حقیقی خصوصیات کو ظاہر کرتی ہیں۔،

سوال یہ ہے کہ کیا آپ کی بھنویں موٹی ہیں، پتلی ہیں، سیدھی ہیں یا محرابی شکل کی؟ مندرجہ ذیل سطور میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کی بھنوؤں کی شکل آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بیان کرتی ہے؟

یہ پرسنالٹی ٹیسٹ آپ کے بارے میں آپ کی پسند یا ناپسند، ترجیحات، آپ کی سوچ، آپ کی جذباتی ذہانت اور آپ کے آئی کیو لیولز کے بارے میں جاننے کے لیے ایک بہترین ذریعہ ہے۔

Eyebrow Shape Personality Test: What does your eyebrow shape say about you?

#1 موٹی بھنوؤں والی شخصیت

Thick Eyebrows Personality

اگر آپ کی بھنویں موٹی ہیں تو آپ کی شخصیت کی خصوصیت یہ بات ظاہر کرتی ہیں کہ آپ ایک آزاد مزاج انسان ہیں۔ آپ چیزوں کی فطری انداز میں تعریف کرتے ہیں، آپ کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ لوگ آپ کو کیا سمجھتے ہیں۔

اپنی زندگی کو مکمل طور پر آزاد گزارنا آپ کی بنیادی سوچ ہے، آپ اپنی زندگی اپنے نظریات اورخیالات کے مطابق گزارنا پسند کرتے ہیں۔ آپ چیزوں کے بارے میں اپنے نقطہ نظر میں کافی حد تک محتاط ہیں، آپ ایک چیز پر ہی اکتفا نہیں کرتے۔ اس کے علاوہ آپ فیصلہ کن اور انتہائی پراعتماد بھی ہیں۔

آپ بھی ایک منطقی انسان ہیں، آپ جذبات کی بنیاد پر فیصلے نہیں کرتے،آپ آگے کی سوچ رکھنے والے ثابت قدم انسان ہیں۔ آپ کو اپنے اہداف کے حصول سے روکنا بہپت مشکل ہے۔

 شخصیت کی اہم خصوصیات : آزاد خیال، حوصلہ مند، قدرتی خوبصورتی سے محبت، اپنی زندگی کو فیصلہ کن، انتہائی پراعتماد اور منطقی انداز سے گزارنا۔

#2 پتلی بھنوؤں والی شخصیت

Thin Eyebrows Personality

اگر آپ کی بھنویں پتلی ہیں تو آپ کی شخصیت کے خدوخال ظاہر کرتے ہیں کہ آپ میں عموماً اندر سے اعتماد کی کمی ہے، ہو سکتا ہے آپ یہ دکھاوا کرنے کی کوشش کرتے ہوں کہ آپ بہت پُراعتماد ہیں۔

آپ فیصلہ سازی کے ساتھ جدوجہد کرتے ہیں، آپ کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے دوسروں سے مدد چاہیں گے، موٹی بھنویں والے لوگوں کے مقابلے میں آپ میں بہادری کی کمی ہے۔

اگر آپ کوشش کریں تو مستقبل میں بہت آگے دیکھ سکتے ہیں، آپ دوسرے لوگوں آسانی سے کچھ بھی کرنے کے لیے قائل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ آپ شائستہ مزاج اور ڈرپوک ہوسکتے ہیں، آپ کو ایک نازک انداز میں سنبھالنے کی ضرورت ہے۔

شخصیت کی اہم خصوصیات : اندر سے اعتماد کی کمی، فیصلہ سازی کے ساتھ جدوجہد، زیادہ سوچنا اور دوسروں کو قائل کرنا۔

#3 محراب جیسی بھنوؤں والی شخصیت

Arched Eyebrows Personality

اگر آپ کی ابرو آرکیڈ ہیں تو آپ کی شخصیت کی خصوصیات ظاہر کرتی ہیں کہ آپ پُرجوش، بےصبری اور قائدانہ خصوصیات کے مالک ہیں،آپ ڈرامائی بھی ہو سکتے ہیں۔

آپ کو بڑی بڑی باتیں کرنا پسند ہیں آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کی موجودگی کو محسوس کریں لیکن اس میں آپ کو کامیابی نہیں ملتی، آپ دوسروں توجہ کا مرکز بننے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

آپ ایک دل لگی شخصیت کے مالک ہیں۔ آپ کے پاس عام طور پر بات کرنے کے لیے دلچسپ چیزیں بھی ہوتی ہیں جس سے لوگ آپ کے پاس آتے ہیں۔

لوگ آپ کو کسی ایسے شخص کے طور پر سمجھتے ہیں جو پہلے تاثر میں ہی نمایاں ہوجاتا ہے۔
لیکن آپ دوسری جانب انتہائی محتاط اور حساس بھی ہوسکتے ہیں۔

آپ اگر ایک بار جب کسی کے ساتھ راحت محسوس کرتے ہیں تو آپ اپنے خیالات اور احساسات کا اظہار کرنے میں بہت جذباتی بھی ہوسکتے ہیں۔

شخصیت کی اہم خصوصیات : بے صبری، قائدانہ خصوصیات کے مالک، ڈرامائی، توجہ کا مرکز بننے کیلئے بے تاب، دوسروں کی حفاظت کرنے کے جذبے سے سرشار۔

#4 سیدھی بھنوؤں والی شخصیت

Straight Eyebrows Personality

اگر آپ کی بھنویں سیدھی ہیں تو آپ کی شخصیت کے خدوخال ظاہر کرتے ہیں کہ آپ انتہائی منطقی انسان ہیں۔

آپ جذباتی ہونے کی بجائے عقل مندی سے سوچنے کو ترجیح دیتے ہیں، آپ کسی بھی چیز میں دخل اندازی کرنے سے پہلے بہت احتیاط سے کام لیں گے، آپ ایک ایسے دانشور ہیں جو احساسات کے بجائے حقائق اور اعداد و شمار کو دیکھتا ہے۔

آپ اپنے عقلی نقطہ نظر کی وجہ سے اپنی پیشہ ورانہ کوششوں پر سبقت لے جاتے ہیں کیونکہ آپ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو الگ الگ رکھنے میں انتہائی مہارت رکھتے ہیں۔

رشتے نبھانے میں آپ کو شاذ و نادر ہی کوئی جذباتی معاملہ پیش آتا ہے، آپ کسی ایسے شخص کو ترجیح دیتے ہیں جو آپ کی طرح جذباتی لیکن سوجھ بوجھ رکھنے والا ہو۔

فوری اور جذباتی فیصلے کرنا آپ کا وطیرہ نہیں ہے، آپ ضدی اور سیدھے سادے ہوسکتے ہیں۔ آپ اپنی باتوں کو زیادہ وضاحت دیئے بغیر سیدھی اور صاف بات کہنے کے قائل ہیں۔

شخصیت کی اہم خصوصیات : انتہائی منطقی، فکرمند، ضدی، فیصلے کی بھرپورصلاحیت، سیدھی سادی شخصیت۔

#5 ملی ہوئی بھنوؤں والی شخصیت

Joint Eyebrows Personality

اگر آپ کی بھنویں ملی ہوئی ہیں تو آپ کی شخصیت کی خصوصیات ظاہر کرتی ہیں کہ آپ کو اس بات کی زیادہ پرواہ نہیں ہے کہ دنیا آپ کو کس طرح دیکھتی ہے۔ آپ اپنی انفرادیت کو پسند کرتے ہیں۔

آپ کے پاس ایک تخلیقی ذہن ہے، ضروری نہیں کہ آپ کا تعلق فنون کے شعبہ جات سے ہوں، لیکن آپ ہمیشہ اپنے لیے خود ایسی جگہ بنالیتے ہیں جہاں آپ اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرسکیں۔

آپ دن میں بہت زیادہ وقت خواب دیکھنے اور ایسی سرگرمیوں میں گزار سکتے ہیں جو آپ کے دماغ کو آزاد کردیں۔ آپ لاجواب چیزوں کو پسند کرتے ہیں۔ آپ ایک مہربان شخصیت ہیں لیکن بعض اوقات بعض حالات میں آپ کیلئے کسی کو معاف کرنا مشکل عمل ہوتا ہے۔

شخصیت کی اہم خصوصیات: انفرادیت کو پسند کرتے ہیں، دن میں خواب دیکھنے والے، شاندار چیزوں کے دلدادہ، مہربان اور تجزیہ کرنے والے۔

#6 بھنوؤں کے درمیان فاصلے والی شخصیت

Gap Between Eyebrows Personality

اگر آپ کی بھنوؤں کے درمیان بڑا فاصلہ ہے تو آپ کی شخصیت کے خدوخال ظاہر کرتے ہیں کہ آپ ایک محبت کرنے والے انسان ہیں جو بعض اوقات دوسروں کا بہت زیادہ خیال رکھنے کا باعث بنتے ہیں۔

اگرچہ چوڑی بھنوؤں والی شخصیت والے لوگ عام طور پر سیدھے سادھے ہوتے ہیں آپ بیرونی عوامل سے آسانی سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

آپ اپنے آپ کو بیک وقت کئی معاملات میں پھنسا ہوا پا سکتے ہیں، بعض اوقات آپ چیزوں کے انتخاب میں غلط فیصلے بھی لے سکتے ہیں۔

آپ کبھی کبھار جذبات یا گھبراہٹ کی وجہ سے جلدی میں کوئی بھی غلط فیصلہ کرسکتے ہیں۔ آپ بغیر کسی منصوبے کے زندگی میں عمل یا حرکت کرسکتے ہیں، لوگ آپ پر اعتماد کرتے ہیں کیونکہ آپ ایک اچھے اور لوگوں کی بات غور سے سنتے ہیں۔

شخصیت کی اہم خصوصیات : دوسروں سے محبت کرنے والا، سیدھا سادہ، جذبات یا گھبراہٹ کی وجہ سے فیصلہ لینے والا، دوسروں کی باتوں کو غور سے سننے والا۔

یہ سب پڑھنے کے بعد اب آپ کمنٹس مین بتائیں کہ کیا ماہرین کی جانب سے کی گئی اس تحقیق یا تبصرے سے آپ کس حد تک متفق ہیں یا آپ کی بھنویں اور دیئے گئے تجزیے سے مماثلت رکھتی ہیں؟



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CjcfJI3
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو