تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 19 September 2022

خیبرپختونخوا: سرکاری افسران کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے اور مراعات کا بل

خیبرپختونخوا حکومت نے وزرا کی تنخواہ اور مراعات کا ترمیمی بل منگل کو اسمبلی میں پیش کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ترمیمی بل کے تحت وزیراعلیٰ سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر یا جہاز پر دوروں کے مجاز ہوں گے۔ وزیراعلیٰ کو جہاز یا ہیلی کاپٹر کرائے پر حاصل کرنےکا اختیاربھی ہو گا۔

مجوزہ بل کے مطابق وزیراعلیٰ کی اجازت سے وزرا یا افسران سرکاری امور کیلئے ہیلی کاپٹر یا جہاز استعمال کرسکیں گے۔

قانون میں ہیلی کاپٹر یا ہوائی جہاز پر سفرکی نئی شق شامل کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سرکاری کام کیلئے ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز کا استعمال کر سکیں گے۔

وزیراعلیٰ سرکاری اخراجات پر اوپن مارکیٹ سے ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے جب کہ سرکاری افسر وزیراعلیٰ کی اجازت سے سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر یا ہوائی جہاز میں سفر کر سکےگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Kvy9DTw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو