بعض اوقات کوئی شخص کسی جگہ پر موجود ہوکر کسی کی زندگی بچانے کا ذریعہ بن جاتا ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص کی حاضر دماغی نے دو سالہ بچی کی جان بچالی۔
واقعے کی ویڈیو قریب لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین سے چار افراد ایک جگہ پر کھڑے ہیں اسی اثنا میں بچی اچانک سائیکل پر آتی ہے اور کھمبے سے ٹکرانے ہی والی ہوتی ہے کہ ایک شخص اسے گود میں اٹھا لیتا ہے۔
Dad reflexes remain undefeated… pic.twitter.com/HRGj6bC0yY
— LADbible (@ladbible) September 12, 2022
اس شخص کی حاضر دماغی کی وجہ سے کمسن بچی خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔
مذکورہ ویڈیو گزشتہ دنوں شیئر کی گئی جسے اب تک 20 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور بچی کی جان بچانے والے شخص کو ہیرو قرار دے رہے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OY5nX2v
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box