وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتکاری کی واپسی ہوگئی ہے، پاکستان امریکا دوستی زندہ باد۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتکاری کی واپسی ہوگئی ہے، جب ہم مل کرکام کرتے ہیں تو اچھے نتائج حاصل ہوتے ہیں، سیلاب میں 60 ملین ڈالر کی امریکی امداد پر شکر گزار ہیں، پاکستان امریکا دوستی زندہ باد۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں صرف0.8 فیصد حصہ ہے، لیکن پاکستان کو اس وقت موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی بڑی تباہی کا سامنا ہے، مسلسل بارشوں سے100 کلومیٹر طویل جھیل وجود میں آئی، ماحولیاتی انصاف پر امریکا پاکستان کی مدد اور تعاون کرے، دنیا میں سبز انقلاب لانے کا وقت آپہنچا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8lJdYHz
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box