ریاض: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی کا پہلا وزیراعظم مقرر کردیا گیا ہے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کردیا جس کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مملکت کے پہلے وزیر اعظم ہوں گے۔
عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ محمد بن سلمان کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ سعودی آئین کی دفعہ 56 کے تحت کیا گیا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان ولی عہد اورمنسٹرز کونسل کے سربراہ بھی ہوں گے۔
شاہی فرمان کے مطابق شہزادہ ڈاکٹر منصور کو وزیر مملکت بنایا گیا ہے جبکہ شہزادہ خالد بن سلمان کابینہ میں ردوبدل تک وزیر دفاع رہیں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/40pLA7i
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box