تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 3 October 2022

اقوام متحدہ کا پاکستان کے لیے امداد میں 5 گنا سے زائد اضافہ

اقوام متحدہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل میں 5 گنا سے زائد اضافہ کرکے 160 ملین ڈالر سے بڑھا کر 816 ملین ڈالر کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رابطہ کار جولین ہرنیس نے بتایا ہے کہ پاکستان کے لیے امداد کی اپیل 160 ملین ڈالر سے بڑھا کر 816 ملین ڈالر کردی گئی ہے۔

جولین اسانج نے کہا کہ یہ اضافہ حالیہ بدترین سیلاب سے متاثرین کی بحالی اور بیماریوں سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یو این رابطہ کار نے بتایا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد ہمیں دوسرے مرحلے میں تباہی اور اموات کا سامنا ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں بچوں کی اموات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے فوری طور پر صحت، صاف پانی اور صفائی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت پاکستان کی امداد نہ کی تو صورتحال مزید بگڑ جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا اور اس کی تباہ کاریوں کا اپنی آنکھوں سے جائزہ لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سیلاب، اقوام متحدہ نے 160 ملین ڈالر امداد کی اپیل کردی

انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے 160 ملین ڈالر امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے عوام سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں عالمی برادری سے سیلاب متاثرین کیلیے 160 ملین ڈالر کی امداد کرے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BjYZh0W
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو