تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 3 October 2022

سفاک بیٹے نے پیسے کے تنازع پر گلا دبا کر والدہ کو قتل کردیا

 کراچی: لیاری نیا آباد میں سفاک بیٹے نے پیسے کے تنازع پر گلا دبا کر والدہ کو قتل کر دیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او کلری راؤ شبیر نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 65 سالہ گلشن بانو کے نام سے کی گئی جسے اس کے بیٹے شہزاد نے گلا دبا کر قتل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں تسلیم کیا کہ وہ والدہ سے پیسے مانگ رہا تھا اور نہ دینے پر جھگڑے کے دوران گلا دبا کر والدہ کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے جبکہ وہ کوئی ملازمت نہیں کرتا تھا۔ پولیس نے مقتولہ کہ لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی جسے بعدازاں ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

The post سفاک بیٹے نے پیسے کے تنازع پر گلا دبا کر والدہ کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2381462/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو