کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے حب میں گھر پر ہونے والے دستی بم دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق حب میں قائم خیبر سوسائٹی میں ایک سیاسی شخصیت کے گھر پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
کریکر دھماکے کے نتیجے میں گھر میں موجود بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم تمام کی حالت کو ڈاکٹرز نے خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور وقوعہ کو سیل کر کے وہاں سے شواہد اکھٹے کیے جبکہ اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے دھماکے کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہیں۔
The post حب میں گھر پر دستی بم حملہ، 6 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2381894/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box