تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 1 October 2022

روسی ریزرو فوج کی تعداد بڑھانے کا منصوبہ ملتوی

روسی فوج

ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پیوتن کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوج میں مزید جوانوں کو بھرتی کرنے کا منصوبہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس منصوبے کو ملتوی کرنے کا فیصلہ نظام پر پڑنے والے ضرورت سے زیادہ بوجھ کو کم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

روسی صدارتی ترجمان نے بتایا کہ ابھی فوجی رجسٹریشن اور اندراج کے دفاتر پر حالیہ فوجی بھرتیوں کی وجہ سے بہت زیادہ بوجھ ہے، اس فیصلے کی بدولت ہنگامی اور معمول کی بھرتیوں کے بہاؤ کو الگ کرنا آسان ہوگا۔

واضح رہے کہ 30 ستمبر کو روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے مین آرگنائزیشن اور موبلائزیشن ڈائریکٹوریٹ کے نمائندے ریئر ایڈمرل ولادیمیر تسملیانسکی نے کہا تھا کہ فوجی بھرتیوں کے منصوبے کا یوکرین میں خصوصی آپریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یاد رہے اس سے قبل روسی رہنما ولادیمیر پوتن نے 21 ستمبر کو جزوی طور پر متحرک فوجیوں کی بھرتی کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں : پوتن نے روسی ریزرو فوج کی تعداد بڑھانے کا حکم دے دیا

انہوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ صرف وہ شہری جو اس وقت ریزرو میں ہیں فوجی سروس کے تابع ہوں گے، اور سب سے بڑھ کر وہ لوگ جنہوں نے روسی مسلح افواج میں خدمات انجام دی ہیں یا وہ افراد جن کے پاس مخصوص فوجی خصوصیات اور متعلقہ تجربہ ہے، اس ہنگامی فوجی بھرتیوں کے اہل ہوں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5fvCYuS
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو