تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 1 October 2022

ٹرین آپریشن بحال کرنے کا اعلان، نوٹی فیکیشن جاری

کراچی: مسافروں کے لئے بڑی خوشخبری ہے محکمہ ریلوے نے ٹرین آپریشن بحال کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے ٹرین آپریشن دوبارہ بحال کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹی فیکیشن کے مطابق ایک ماہ سات دن بعد بعدخیبرمیل کل رات 10بجکر15منٹ پرکراچی سے پشاور کے لئے روانہ ہوگی۔

رحمان بابا ایکسپریس دو اکتوبرکی صبح10بجے کراچی کینٹ ست راولپنڈی کےلیے روانہ ہوگی اسی طرح 5 اکتوبرکو قراقرم ایکسپریس3بجکر30منٹ پرلاہور کے لئے روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ’سیلاب سے ریلوے کا 500 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے

ریلوے حکام کے مطابق 5 اکتوبر سے ہی بزنس ایکسپریس 4بجےاورکراچی ایکسپریس4بجکر30منٹ پرلاہور کی جانب روانہ ہوگی، محکمہ ریلوے نےکراچی سےلاہوراور راولپنڈی کے لئے چلنے والی پانچوں ٹرینوں کی بکنگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔

نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے پانچوں ٹرینوں میں بوگیوں کی تعداد بڑھا کر 19 کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ سیلاب سے ریلوے کو 500 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kE0HTA2
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو