تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 29 October 2022

’رومی معصوم ضرور ہے لیکن بیوقوف نہیں‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں ’رومی‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ ’رومیسا‘ معصوم ضرور ہے لیکن بیوقوف نہیں ہے۔

ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘میں سمیع خان (اسد)، علیزے شاہ (رومی) کا کردار نبھا رہے ہیں۔ جبکہ دیگر کاسٹ میں زین افضل (رومی کے بھائی)، عاصم محمود (رومی کے بھائی)، جاوید شیخ (رومی کے والد)، مریم نور (زونی اسد کی بہن)، عالیہ علی، خالد انعم ( اسد کے والد) ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے ہیں۔

اے آر وائی اسٹوریز چیٹ ڈائریز میں گفتگو کرتے علیزے شاہ نے کہا کہ ’شوٹنگ کے دوران ہمارے اس سیٹ پر جتنا سکون تھا اتنا سکون کسی اور سیٹ پر نہیں دیکھا، ہم لوگ سیٹ پر پکوڑے بنارہے تھے وقفے میں ہنسی مذاق کرتے تھے۔‘

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ’ڈرامے کے کچھ سین میں معصومانہ اداکاری کرنا میرے لیے مشکل تھا، رومی شرمیلی ہے میں‌ اتنی بھی شرمیلی نہیں ہوں۔‘

مداح سے متعلق دلچسپ واقعہ بتاتے ہوئے علیزے نے کہا کہ ’شاپنگ مال میں شوٹنگ کے دوران چھ سال کی بچی مجھے سکتے میں کھڑی دیکھ رہی تھی میں اس کے پاس گئی تو اس کی والدہ نے مجھے بتایا کہ یہ آپ کی بہت بڑی مداح ہے۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ ’بچی کے ہاتھ میں‌ فون تھا اس کے وال پیپر میں میری تصویر لگی ہوئی تھی میں نے بچی کو گلے سے لگایا تو جاتے ہوئے وہ مسکرا دی تھی ورنہ مجھے لگ رہا تھا پتا نہیں اسے کیا ہوگیا ہے۔‘



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SFixzjZ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو