اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں شاہ جی (احسن خان)، مائرہ (صبا قمر) کو بلیک میل کرنے لگے۔
ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘میں احسن خان (شاہ جی)، صبا قمر (مائرہ)، نعیمہ بٹ (طوبیٰ)، میکال ذوالفقار (شان)، محمود اسلم، ندا ممتاز، اسما عباس، رابعہ کلثوم، عدنان صمد، سیفی حسن، نازلی نصر ودیگر شامل ہیں۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا تھا کہ ’شاہ جی مائرہ کو چھوڑنے کے بعد شان کی بہن طوبیٰ سے شادی رچا لیتے ہیں جبکہ مائرہ کی شان سے دوسری شادی ہوچکی ہے۔‘
اب شاہ جی، مائرہ کو بلیک میل کررہے ہیں جبکہ مائرہ نے ان کے فراڈ سے متعلق چپ سادھ رکھی ہے۔
ستائیسویں قسط کے پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’مائرہ اور شان میں شادی کے بعد جھگڑے شروع ہوگئے ہیں کیونکہ شان اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ مائرہ ان کی بیٹی زمل کو ان سے دور کردیں گی۔‘
View this post on Instagram
شان طنز کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’تمہاری باتوں سے لگ نہیں رہا ہے کہ تمہاری پہلی شادی ہے کافی پکی عورتوں کی طرح جواب دے رہی ہوں۔‘
مائرہ بولتی ہیں کہ ’آپ کے طعنے بھی پکی عورتوں سے کم نہیں ہیں کبھی آپ نے غور کیا ہے۔‘
ادھر شاہ جی، مائرہ سے کہتے ہیں کہ ’اپنے شوہر سے دو، دو شادیاں چھپا رہی ہوں، شادیاں ٹوٹنے کے بعد اپنی شکل کہاں لے کر جاؤ گی۔
کیا شاہ جی طوبیٰ کو بھی دھوکا دیں گے یا پھر مائرہ سچائی بیان کردیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر ہفتے کی رات 8 بجے دیکھیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/WxuTjam
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box