تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 22 October 2022

ویڈیو: بندر کھانا دینے والے شخص کو مرنے کے بعد بھی جگاتا رہا

جانوروں سے محبت اور ان کے ساتھ لگاؤ ہوجائے تو جانور بھی انسانوں کو یاد رکھتے ہیں اور وقت آنے پر اپنی وفاداری بھی ثابت کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو لاکھوں صارفین کے دلوں کو چھو گئی دراصل اس میں بندر کی کھانا دینے والے شخص کے ساتھ وفاداری اور لازوال دوستی دکھائی گئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص بندر کو روزانہ کھانا فراہم کرتا تھا لیکن جب وہ مر گیا تو بندر نے اس کی آخری رسومات میں شرکت کرکے سب کو حیران کردیا۔

ویڈیو میں بندر میت کے پاس موجود ہے اور مردہ شخص کو جگانے کی کوشش کررہا ہے تو کبھی اس کے چہرے پر ہاتھ پھیر رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلخانہ کی جانب سے بندر کو ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن وہ اس میں ناکام نظر آرہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی غمزدہ ہوگئے اور اس پر اپنی رائے کا بھی ظاہر کررہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cMkybTr
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو