تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 22 October 2022

پاکستان سے جمہوریت کو ختم کرنا پیٹ میں چھرا گھونپنے کی طرح ہے،قاضی فائز عیسیٰ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان سے جمہوریت کو ختم کرنا پشت میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے کیونکہ ملک کو جمہوری انداز میں حاصل کیا گیا۔

 

عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر ایک عظیم خاتون تھیں، ہمارے آئین میں مقننہ، ایگزیکٹو اور عدلیہ کے اپنے اپنے رول ہیں، فورسز ایگزیکٹو کا حصہ ہیں، جمہوریت پر پہلا حملہ ایک بیوروکریٹ غلام محمد نے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کرکے پارلیمنٹ کو ختم کیا گیا، ذوالفقار علی بھٹو کا ملٹری کورٹ نہیں عام عدالت میں ٹرائل کیا گیا، ذوالفقار بھٹو کا معاملہ سپریم کورٹ کے پاس آیا، ذوالفقار بھٹو کیس کا فیصلہ تاریخ کی لمبی ججمنٹ ہے، بھٹو کا ٹرائل تاریخ میں پہلی بار ہائی کورٹ نے کیا ورنہ آج تک تمام کیسز کا ٹرائل سیشن کورٹس کرتی آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری آنکھوں میں آنسو آگئے جب سپریم کورٹ کے ایک چیف جسٹس نے کہا کہ میرے اوپر ذوالفقار بھٹو کے فیصلے کے معاملے پر بہت دباؤ تھا، میں پانچ سال چیف جسٹس رہا مجھے کسی نے کبھی کچھ نہیں کہا، اگر کوئی کسی آفس میں بیٹھ کر کہتا ہے کہ بہت پریشر تھا اور وہ اس دباؤ کو ہینڈل نہیں کرسکتا تو اسے وہ آفس چھوڑ دینا چاہیے اور دباؤ سے گھبرانے والے شخص کو وکالت کا انتخاب ہی نہیں کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: جسٹس فائز عیسیٰ کا جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط، تین پرانے ناموں کی شمولیت پر اعتراض

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ایک وزیراعظم کو اس لیے نکالا گیا کہ اس نے بیٹے سے لی گئی تنخواہ ظاہر نہیں کی، تو وہ اچھا مسلمان نہیں رہا اس لیے اسے نااہل کر دیا گیا۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان کو جمہوری انداز میں حاصل کیا گیا اور دنیا میں قیام پاکستان کی مثال نہیں ملتی، اگر ہم ملک سے جمہوریت کو ختم کریں گے تو یہ پیٹ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جمہوریت پر پہلا حملہ بیوروکریٹ غلام محمد نے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے آئین میں اختیارات کی تقسیم لکھی ہوئی ہے اور اس میں ایک ادارہ عدلیہ بھی ہے، پہلا حملہ اس وقت ہوا جب آئین کو تحلیل کیا گیا، جس بینچ میں فوجی عدالتوں کے قیام کا معاملہ آیا میں اس کا حصہ تھا، میں جونیئر ترین جج تھا اور اقلیتی فیصلے کا حصہ تھا۔

 

The post پاکستان سے جمہوریت کو ختم کرنا پیٹ میں چھرا گھونپنے کی طرح ہے،قاضی فائز عیسیٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2390217/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو