ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے شوہر فلک شبیر اور ننھی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان، فلک شبیر اور ننھی پری عالیانہ فلک کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سےسراہا جارہا ہے۔
تصاویر شیئر کرتے ہوئے سارہ خان نے مختلف ایموجیز بنائیں۔
فلک شبیر اور سارہ کے ساتھ ننھی پری بھی موجود ہیں اس موقع پر فلک نے زرد رنگ کی کارٹون والی ٹی شرٹ اور جینز زیب تن کی جبکہ ننھی عالیانہ پرام میں بیٹھی ہوئی ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر بیٹی کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی سارہ کی شوہر فلک شبیر کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔
View this post on Instagram
وائرل ویڈیو میں سارہ خان اپنی ننھی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ شاپنگ کررہی ہیں اس دوران فلک بھی ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔
فلک شبیر کہتے ہیں کہ ’میرا بھی دکھ سن لو، پیسے بہت کم ہیں اس پر سارہ کہتی ہیں کہ پیسے زیادہ لگیں گے کیونکہ اب آپ کے اوپر دو ذمہ داریاں ہیں۔‘
فلک شبیر دلچسپ انداز میں انہیں جواب دیتے ہیں کہ ’میں تو تیسری ذمہ داری لینے کے لیے بھی تیار ہوں۔‘
واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں گذشتہ سال اکتوبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی اداکار جوڑی نے رواں ماہ ننھی پری کی پہلی سالگرہ منائی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZpvBUME
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box