شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ فلم ’ٹچ بٹن‘ میں اداکاری کرکے ایمان علی نے میرا مان رکھ لیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں فلم ’ٹچ بٹن‘ کی پروڈیوسر عروہ حسین، اداکار فرحان سعید، ایمان علی، ہدایت کار قاسم علی مرید نے شرکت کی اور فلم سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
ایمان علی کا کہنا تھا کہ ’فلموں سے بریک لینے کی وجہ سے یہ تھی میری صحت ٹھیک نہیں تھی اب ایسا لگ رہا ہے کہ پھر سے ڈیبیو کیا ہے۔‘
اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں کہہ رہی تھی آرام کرتے ہیں لیکن فرحان نے کہا کہ نہیں آرام نہیں کرنا ہے۔
فرحان سعید کا کہنا تھا کہ ’عروہ نے کہا کہ فلم میں ’لی نا‘ ایمان علی ہیں، اسکرپٹ پڑھ کر جب ایمان کے پاس گیا تو انہوں نے میرا مان رکھ لیا حالانکہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’ننکانہ صاحب میں شوٹنگ ہوئی وہاں پر مائنس ٹو ڈگری سینٹی گریڈ تھا اس دوران سونیا حسین اور میں نے بڑی مشکل سے شوٹنگ کی ہمارے دماغ فریز ہوگئے تھے۔‘
فرحان سعید کا کہنا تھا کہ ’اس موسم میں ایمان علی ، فیروز خان سمیت دیگر کاسٹ قوی، سہیل صاحب اور قاسم علی مرید موجود تھے۔
انہوں نے شوٹنگ کا دلچسپ واقعہ بتایا کہ ’ایک سین میں بارش ہورہی ہے ایمان علی کو سردی لگ رہی تھی لیکن قاسم نے ایکشن کہہ دیا جب سین مکمل ہوگیا تو بعد میں آکر معافی مانگ لی۔‘
واضح رہے کہ اے آر وائی فلمز، سلمان اقبال فلمز، شوٹنگ اسٹار اسٹوڈیو کی پیشکش فلم ٹچ بٹن کا گزشتہ دنوں ٹریلر جاری کیا گیا تھا جبکہ فلم کا ایک گانا ’احسان ہے تمہارا بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔
فلم ٹچ بٹن میں اداکار فرحان سعید ایمان علی، فیروز خان، سونیا حسین، سہیل احمد، عروہ حسین، مرینہ خان، گل رعنا ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
ٹچ بٹن کے پروڈیوسرز جرجیس سیجا، عروہ حسین اور فرحان سعید ہیں جبکہ صدر اور سی ای او اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال ‘ٹچ بٹن’ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔
فلم کے ہدایت کار قاسم علی مرید ہیں، مزاح، جاندار اداکاری سے بھرپور فلم 11 نومبر کو بڑے پردے پر دھوم مچائے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/b4u9XOg
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box