روس کے فٹبالر نورک اوڈالیان نے نیفس کازان کی جانب سے کھیلتے ہوئے بیک فلپ پر شاندار گول داغ دیا۔
روسی فٹبالر نورک اوڈالیان نے بیک فلپ پنالٹی پر ناقابل یقین گول داغ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، 2018 میں 26 سالہ فٹبالر نے اسی مقام پر ایسا ہی گول کیا تھا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نورک کک مارنے سے پہلے کچھ قدم آگے بڑھے اور بیک فلپ پنالٹی پر گول کیا۔
فٹبالر کی جانب سے گیند کو سیدھے جال میں پہنچایا گیا جبکہ گول کیپر نے دائیں جانب گر کر گول روکنے کی ناکام کوشش کی۔
Remember Norik Avdalyan’s somersault penalty from 2018?
HE’S DONE IT AGAIN.
O07 on his back too.pic.twitter.com/d0Tjvy44MC
— Football Ramble (@FootballRamble) October 5, 2022
نورک کی پنالٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے شائقین کا کہنا ہے کہ فٹ بال میچوں میں انہیں ایسے گول کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق میچ کا انعقاد یوٹیوبرز، پروفیشنل فٹبالرز اور سیمی پروفیشنل اسٹارز کی جانب سے کیا گیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fYcXoMg
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box