کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سادہ لوح عوام کو نوکری کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے لوٹنے والا جعلی افسر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
بلدیہ ٹاؤن پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اشرف علی قائم خانی عرف کیپٹن اور سید عرفان علی کے ناموں سے ہوئی، ملزمان خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے سادہ لوح لوگوں کو نوکری کا جعانسہ دیتا تھے۔
گرفتار ملزمان نے 17 اگست 2022 کو عبدالصمد اور نعمان نامی شہریوں سے 12 لاکھ وصول کرکے ایف آئی اے اور محکمہ صحت میں ملازمت کے جعلی تقرر نامے ان کو دیے۔ ملزمان کے قبضہ سے سرکاری محکموں کے جعلی بھرتی لیٹر اور جعلی شناختی کارڈز برآمد ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف متاثرہ فریقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے دیگر متاثرین سے بھی رابطے شروع کردیے ہیں ۔
The post نوکری جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لوٹنے والا جعلی افسر ساتھی سمیت گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2389982/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box