تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 21 October 2022

مجسٹریٹ کا روپ دھار کر شہریوں کو تاوان کیلیے اغوا کرنے والا گروہ گرفتار

 کراچی: کورنگی پولیس نے انسانی حقوق کمیشن کے عملے اور مجسٹریٹ کا روپ دھار کر شہریوں کو اغوا کے بعد تاوان وصول کرنے والے 6 رکنی نوسر باز گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جعلی ہیومین راٸٹس عملہ اور مجسٹریٹ ظاہر کرنے والے گروہ نے کورنگی میں ایک شہری کو بلیک میل کرکے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا جس پر شہری نے فوری کورنگی پولیس سے رابطہ کیا اور تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا۔

کورنگی پولیس نے خفیہ ذراٸع کی اطلاع پر کامیاب کاررواٸی کرتے ہوئے مختصر وقت کا اغوا (شارٹ ٹرم کڈنیپنگ گینگ) میں ملوث 6 ملزمان پر مشتمل گینگ کے  6 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت یار محمد،ماجد نصیر، محمد شیراز، مجیب، نسیم اور شبانہکے ناموں سے ہوئی، جن کے قبضے سے میڈیا اور انسانی حقوق کے ادارے کے جعلی کارڈ، اغوا میں استعمال ہونے والے موبائل فون اور دوروٹرریوالونگ لگی گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں جنہیں تحویل میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے ابتداٸی تفتیش کے دوران ملزمان سے انکشاف ہوا کہ ملزمان شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تاوان کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید انٹیروگیشن کیلیے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا۔

The post مجسٹریٹ کا روپ دھار کر شہریوں کو تاوان کیلیے اغوا کرنے والا گروہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2389989/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو