تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 19 October 2022

سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق

سوات: خیبرپختونخوا کی وادی سوات کے علاقے کبل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق کبل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے وکیل کی شناخت سلیم کے نام سے ہوئی، ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ مقتول کو ذاتی دشمنی کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق چند ماہ قبل مقتول کے بیٹے کو بھی قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

سوات کے شہریوں نے اس قتل کو بڑھتے ہوئے بدامنی کے واقعات سے جوڑا اور کہا ہے کہ مسلح افراد یا نامعلوم ملزمان کے خلاف پولیس و ادارے سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

The post سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2388797/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو