کراچی : ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کی جانب سے پاکستان ٹیم سے نہ کھیلنے کے بیان پر کرکٹر کامران اکمل بھی بول پڑے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے جے شاہ کو کھلا چیلنج دے دیا اب دیکھنا یہ ہے کہ جے شاہ ان کا یہ چیلنج قبول کرتے ہیں یا نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں کامران اکمل نے کہا کہ اگر جے شاہ جیسا بیان ہماری طرف سے دیا جاتا تو اب تک کیا کچھ ہو جانا تھا لیکن پی سی بی نے اس کا مؤثر جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ ہر صورت میں پاکستان میں ہی ہونا چاہیے کیونکہ ہم اب کرکٹ سے اور دور رہنے کے متحمل نہیں ہوسکتے جیسا کہ ماضی میں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلا ورلڈ کپ جو بھارت میں کھیلا جائے گا اوراس موقع پر اس معاملے کو بھی ڈسکس کیا جائے گا جو کہ کرکٹ کیلئے اچھی بات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈ کا اتنا مسئلہ نہیں دونوں جانب سے حکومتوں کو ساتھ بیٹھ کر یہ مسئلہ حل کرنا چاہیے کہ دونوں ٹیموں کے سرمیان میچ کیسےاور کہاں ہوں گے۔
کامران اکمل نے کہا کہ میں جے شاہ سے کہتا ہوں بھارت کی سڑکوں پر نکل کر لوگوں سے پوچھیں کہ کیا وہ پاکستان کی ٹیم کو بھارت میں کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں؟
مجھے یقین ہے کہ 90فیصد لوگ اس کی حمایت کریں گے کیونکہ ہم نے اپنے دوروں میں دیکھا ہے کہ وہاں کے عوام پاکستان ٹیم سے کتنی محبت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اے سی سی کے صدر اور بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے جند روز قبل یہ اعلان کیا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 2023 کے ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی، یہ ایونٹ نیوٹرل وینیو پر ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں : بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار
اس کے جواب میں ترجمان پی سی بی کی جانب سے فوری ردعمل دیا گیا، جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ صدر اے سی سی جے شاہ کے بیان پر حیرت اور مایوسی ہوئی ہے۔ یہ بیان اے سی سی بورڈ یا پی سی بی سے مشاورت کے بغیر دیا گیا، جے شاہ کا پاکستان سے ایونٹ منتقلی کا بیان یک طرفہ ہے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ سوچے سمجھے بغیر اس طرح بیان کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، ایونٹ منتقلی کا بیان آئی سی سی، اے سی سی کو تقسیم کرنےکے مترادف ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lFsM1cb
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box