
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف کیس دائر کرنے میں ہم نے تھوڑی دیر کر دی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا: ’توشہ خانہ سے پیسے ادا کر کے گاڑیاں لینا قانون میں شامل ہی نہیں۔ توشہ خانہ قانون میں ہے کہ آپ گاڑیاں نہیں لے سکتے‘۔
زلفی بخاری نے کہا کہ آصف علی زرداری نے توشہ خانہ سے 3 گاڑیاں لی تھیں، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے گاڑیوں کے لیے قانون نرم کرنے کی درخواست کی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان 15 فیصد ادائیگی کا قانون 50 فیصد تک لے گئے تھے، توشہ خانہ سے 2 گاڑیاں شریف خاندان بھی لے کر گیا تھا، توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے کا کیس اوپن اینڈشٹ ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dRP3T1v
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box